حیدرآباد،10جولائی(اردوپوسٹ) ٹی وی سیرئیل اترن سے مشہور ہوئی اداکارہ رشمی دیسائی لمبے وقت سے چھوٹے پردے سے غائب ہے- وہ کسی فنکشن یا ایوارڈ شو میں بھی کم ہی دیکھی جاتی ہے- حال ہی میں رشمی کے ویڈیوز اور تصویریں کو انکے فینس نے شیئر کیا- ویڈیو میں رشمی کا وزن کافی بڑھ گیا ہے- پہلے بھی اس وجہ سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا- نتیجہ یہ رہا ہے خود کو لائم لائٹ سے دور کرلیا-
دراصل رشمی کچھ وقت سے سوریہ سیس psoriasis نامی بیماری سے متاثر ہے- اسکا خلاصہ انہوں نے خود کیا تھا- رشمی کے مطابق بیماری کی وجہ سے انکا وزن کافی بڑھ گیا – ڈاکٹروں نے انہیں دن میں نہیں نکلنے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ دھوپ سے انکی پریشانی بڑھ سکتی تھی-
رشمی نے بتایا کہ میں کچھ مہینے سے صحت کے مسئلہ سے متاثر رہی تھی- گذشتہ دسمبر مہینے میں مجھے سوریا سیس کا پتہ چلا- بیماری کو ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے اور کئی بار یہ بیماری پوری طرح ٹھیک نہیں ہوتی ہے- بیماری کی وجہ سے میں سٹیرایڈ علاج لے رہی تھی-
رشمی نے آگے کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے میرا وزن کافی بڑھ گیا حالانکہ میں اس پر کنٹرول کرنے کا پوری کوشش کررہی ہوں- بتادیں کہ رشمی کا جنم ایک اوسط گھرانے میں ہوا تھا- انہوں نے ماڈلنگ کا بہت شوق تھا- اس دوران انہیں بھوجپوری فلموں میں کام کیا ہے-