سمندر کنارے مستی کرتی دیکھی ایشیتا راج شرما

فلمی ڈسک،11جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ایشیتا راج شرما کی کچھ تصویریں ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، ان تصویروں کی وجہ سے ایشیتا راج شرما خوب سرخیوں میں ہے، دراصل ان فوٹو کو خود اپنے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے، ان تصویروں میں ایشیتا راج شرما ریڈ کلر کی بکنی پہنی ہوئی ہے اور سمندر کنارے ہاٹ پوز دیتی نظر آرہی ہے، ایشیتا انسٹا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنی لیٹسٹ تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہے-

ایشیتا راج شرما کی پیدائش 8فروری 1988 کو بہار کے سیوان ضلع میں ہوئی، ایشیتا ایک اداکارہ اور ماڈل بھی ہے، ایشیتا نے گارگی کالج نئی دہلی سے بی کام کیا، پھر وہ انگلینڈ چلی گئی-، انہوں نے اپنی اداکاری کی شروعات سال 2011 میں لو رنجن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پیار کا پنچنامہ سے کی تھی، اس فلم میں انہوں نے چارو کا رول ادا کیا-

ایشیتا بالی ووڈ میں لو رنجن کی ہدایت میں بنی فلم پیار کا پنچنامہ کے لیے جانی جاتی ہے، اس فلم کے بعد وہ اسی فلم کے اگلے سیکوئل پیار کا پنچنامہ 2 میں کسم کے رول میں دیکھی، پیار کا پنچنامہ کے بعد ایشیتا پھر لو رنجن کی سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی میں پیہو کی رول میں اومکر کپور کے مقابلے نظر آئی تھی، ایشیتا کو انسٹا پر 3 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں، (فوٹو:ایشیتا راج کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی)