ڈیم بنانےکے دوران سیلاب کا تھا خطرہ، ٹائروں پر شفٹ کی گئی 609 سال پرانی مسجد

وائرل،18ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ترکی کے ایک صوبے میں 609 سال پرانی مسجد کو پہیوں پر لے جاکر قریب 3 کلومیٹر دور شفٹ کیا گیا- اتنی پرانی مسجد کو ایک بڑی گاڑی پر شفٹ ہوتے دیکھنا اپنے آپ میں دلچسپ رہا- دراصل جس جگہ یہ مسجد تھی، وہاں ایک ڈیم بنانا طے ہوا تھا، ایسے میں سیلاب کے خطرے سے بچانے کے لیے اس مسجد کو شفٹ کیا گیا ہے-

تاریخی حسان کیف شہر میں یہ ڈیم بنایا جانا ہے- اس لیے قریب 1700 ٹن بھاری وزن کی مسجد کو سیلف پروپیلر ماڈیولر ٹرانسپورٹر کے ذریعہ اسے شفٹ کیا گیا، اب اس مسجد کی نئی جگہ دریائے دجلہ (تگریس ندی) کے کنارے ہے- مقامی اتھاریٹی مسجد کے علاوہ کئی تاریخی عمارتوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں- جس مسجد کو شفٹ کیا گیا-