نئی  ٹرومف راکٹ 3 موٹرسائیکل 5 دسمبر کو ہندوستان میں ہوگی لانچ

آٹو ڈسک،25نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) برطانیہ کی برانڈ ٹرومف ہندوستان میں 5 ڈسمبر کو اپنی پاور فل بائیک نئی راکٹ 3 کی نمائش کرئے گاؤ نئی ٹرومف راکٹ 3 کو کچھ مہینے پہلے انٹرنیشنل مارکٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ 5 ڈسمبر کو پہلی بار یہ بائیک ہندوستان میں شو کیس کی جائے گی۔ اس موٹر سائیکل کو ہندوستان میں ٹرومف کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نمائش کی جارہی ہے۔

نئی ٹرومف راکٹ 3 بائیک نئے پلیٹ فارم پر مببنی ہے۔ انٹرنیشنل مارکٹ میں یہ دو ویرینٹ راکٹ 3 آر اور راکٹ 3 جی ٹی میں دستیاب ہے ۔ ان میں جی ٹی ویرینٹ زیادہ ٹورنگ فوکس موٹرسائیکل ہے۔ حالانکہ ابھی یہ صاف نہیں ہے کہ کمنی ہندوستان میں دونوں ویرینٹ لائے گی یا صرف ایک ویرینٹ۔

راکٹ 3 کی سب سے خاص بات اسکا انجن ہے۔ اس بائیک میں 2500 سی سی ،لیکویڈ کولڈ انجن دیا گیا ہے۔ ٹرومف کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی ماس۔پروڈکشن (بڑے پیمانے پر پروڈکشن) موٹرسائیکل میں دیا گیا سب سے بڑا انجن ہے۔ یہ انجن 6000 آر پی ایم پر 167 ایچ پی کا پاور 4000 آر پی ایم پر 221 این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔

نئی راکٹ 3 کے انجن میں نئی کرینک کیس اسمبلی، لیوبریکیشن سسٹم اور بیلنسر شافٹ دیئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے پہلے کے مقابلے یہ انجن 18 کلوگرام تک ہلکہ ہے ، پرانے ماڈل کے مقابلے نئی رکٹ 3 بائیک کا وزن بھی قریب 40 کلوگرام کم ہے۔

فیچرس

ٹرومف کی یہ بائیک ٹاپ الیکٹرانکس فیچرس سے لیس ہے۔ دونوں ویرینٹ میں ٹی ایف ٹی انسٹرومنٹ پینل ہے۔ جس میں بائیک کی سبھی ضروری انفارمیشن ملتی ہے۔ یہ پینل ٹرن۔بائے۔ٹرن نیویگیشن کے لیے سپورٹ دیتا ہے۔ ساتھ ہی رائیڈر کو بائیک میں دیئے گئے 4 رائیڈنگ موڈس میں سے ایک انتخاب کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ بائیکس میں کارننگ اے بی ایس ، ٹریکشن کنٹرول سسٹم،  کروز کنٹرول اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم جیسی خصوصیات ہیں۔