ٹیکنالوجی،2 اگسٹ(اردوپوسٹ) اسمارٹ فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ اپنے ملک میں اس وقت 45 کروڑ سے زیادہ اسمارٹ فون یوزرس ہے – ان سبھی یوزرس می ںایک بات کامن ہے- اگر فون نظر سے دور ہوجائے تو دل بے چین ہوجاتا ہے- ایسا کئی بار ہوتا ہے کہ آپ کا فون سائلنٹ موڈ پر ہوتا ہے اور وہ گھر میں ہی کہیں گم ہوجاتا ہے-ایسے میں اسے ڈھونڈنے میں مشکل ہوجاتی ہے- جب تک وہ آپ کو مل نہیں جاتا تب تک آپ پریشان رہتے ہیں- کئی بار بدمعاش آپ کا فون چھین کر بھاگ جاتے ہیں- ایسے میں بہت پریشانی ہوتی ہے- لیکن گوگل نے اسکا ہل نکالا ہے- حالانکہ آپ کے فون کا ڈیٹا جی پی ایس اور گوگل اکاؤنٹ ایکٹیو ہونا چاہیئے-اگر یہ تینوں ایکیٹو ہیں تو آسانی سے فون ڈھونڈا جاسکتا ہے-
ایسے پتہ کریں لوکیشن
پہلے ڈسک ٹاپ پر جاکر جی میل کھولے اور لاگ ان کرنے کے بعد ہوم پیج پر جانا ہے-
گوگل اکاؤنٹ میں جاکر سیکیورٹی والے آپشن کو منتخب کرنا ہے-
نیچے اسکرول کرنے پر “فائنڈ اے لاسٹ اور اسٹولن فون” کا آپشن دیکھتا ہے جس پر کلک کرنا ہے-
اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو دوبارہ جی میل پاسورڈ ڈالنا ہوگا- اسکے بعد آپ کا جی پی ایس کھول جائے گا-
اگر فون آس پاس ہے تو جی پی ایس پر گرین سگنل دیکھائی دے گا- اگر کرنٹ لوکیشن اسمارٹ فون کی لاسٹ لوکیشن ہے تو وہ گرے بلینک کرے گا- کل ملا کر یہ آپ کو فون کے لوکیشن کے بارے میں بتائے گا- اگر پلے ساؤنڈ کلک کرتے ہیں تو پانچ منٹ تک گوگل آپ کے فون پر رنگ کرے گا- اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کا فون سائلینٹ موڈ پر ہے- دوسرا آپشن ڈیٹا سیکیور کرنے کا ہے – اس آپشن کو منتخب کرنے پر آپکا فون لاک ہوجائے گا- ساتھ ہی گوگل اکاؤنٹ کو سائن آؤٹ کردیا جائے گا- اس سے آپ کے ڈیٹا سے کوئی چھیڑ خانی نہیں کرپائے گا- لاک ہونے کے بعد بھی لوکیشن کی ٹریس کی جاسکتی ہے- اگر آپ کا فون نہیں مل رہا ہے تو ڈیٹا مٹانے کا بھی آپشن ہے- لیکن ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے بعد اسکے لوکیشن کے بارے میں نہیں پتہ کرسکتے ہیں-