ٹویوٹا ویلفائر کی ہندوستان میں 79 لاکھ ہوسکتی ہے قیمت

آٹو ڈسک،14نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹویوٹاکرلوسکر موٹر(ٹی کے ایم) ہندوستان میں جلد ایک ہائی اینڈ ایم پی وی ٹویوٹا ویلفائر لانچ کرے گی۔ ہندوستان میں اس کار کی ٹکر مرسڈیز وی کلاس سے ہوگی۔ اس کار کو حال ہی میں ہندوستان میں ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا تھا۔ ہندوستان میں یہ کار سی بی یو یعنی مکمل طور پر بلٹ یونٹ کے طور پر لانچ کی جائے گی۔ یہ کمپنی کی سب سے مہنگی ایم پی وی ہے۔ ہندوستتان میں اس کار کی قیمت 79 لاکھ روپے کے قریب ہوسکتی ہے۔

یہ کار ٹویوٹا کے ایگزیکٹو ، ڈیول سن پروف، تھری زون آٹو میٹک کلائمٹ کنٹرول ، موڈ لائیٹنگ اور انفرادی ٹرے ٹیبل ملیں گے۔

ٹویوٹا کی اس پریمیم ایم پی وی کا انٹیرئر بلیک کلر میں ہے۔ اسکے ڈیش بورڈ پر فوکس وڈ فینش ملے گا۔ سینٹر کنسول کے چاروں طرف سلور فینش دی گئی ہے۔ جس میں ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور اے سی ماڈیول ہے۔