فیشن ڈسک، 14ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) دی اسکائی از پنک : پرینکا چوپڑا اور فرحان اختر کی آنے والی فلم دی اسکائی از پنک کی ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول “ٹی آئی ایف ایف” میں اسکریننگ ہورہی ہے- دی اسکائی از پنک کی اسپیشل اسکریننگ کے دوران فلم کی پوری اسٹار کاسٹ ریڈ کارپیٹ پر نظر آئی- حالانکہ اس ورلڈ پریمیئر میں زائرہ وسیم نظر نہیں آئی- اداکارہ پرینکا چوپڑا ، فرحان اختر، روہن سراف، فلم کی ڈائریکٹر شونالی بوس کے ساتھ ریڈ کارپیٹ پر نظر آئے- دی اسکائی از پنک کی اسپیشل اسکیرننگ میں اداکارہ پرینکا وائٹ اور بلیک کلر کے گاؤن میں نظر آئی-
پرینکا اس گاؤن میں کافی خوبصورت لگ رہی تھی- تو وہیں لیڈ اداکار فرحان اپنی گرل فرینڈ شیوانی کے ساتھ پریمیئر پر پہنچے-
فلم فیسٹیول کے دوران کی تصویر اب سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوری ہے- وہیں بتادیں کہ دی اسکائی از پنک میں اداکارہ زائرہ وسیم ، پرینکا اور فرحان کی بیٹی عائشہ کا کردار نبھا رہی ہے- زائرہ ایکٹنگ کی دنیا چھوڑ دی ہے اور یہ انکی آخری فلم ہے-