ہیلتھ ڈسک،27اگسٹ(اردوپوسٹ) جس طرح کم پانی پینا صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے اورڈی ہائیڈریشن کا سبب بن سکتا ہے ۔ ٹھیک اسی طرح بہت زیادہ پانی پینا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتاہ ے۔ کئی بار ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے بہت سارے لوگ دن بھر پانی پیتے رہتے ہیں۔ لیکن لیٹسٹ اسٹیڈی کی مانیں تو بہت زیادہ پانی پینے سے صحت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ ماہرین کی مانیں تو ہر دن 2 سے ڈھائی لیٹر سیال کا استعمال جسم کے لیے کافی ہے جس میں پانی بھی شامل ہے۔
پہلے جہاں لوگوں کے ددرمیان یہ عقیدہ تھا کہ ہر دن 8 سے 10 گلاس پانی پینا اچھی صحت کے لیے بے ضروری ہے وہیں اب اس میں بدلاؤ آیا ہے کہ ہر دن 2 سے ڈھائی لیٹر سیال جس میں چائے، کافی، جوس جیسی چیزیں شامل ہے۔ جسم کے لیے کافی ہے۔ حالانکہ جن لوگوں کو دن بھر آوٹ ڈور میں کام کرنا ہوتا ہے انہیں زیادہ سیال کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
بچاؤ امراض قلب ڈاکٹر اشیش کہتےہ یں کہ بہت زیادہ مقدار میں پانی پینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ کئی اشخاص کتنا زیادہ جسمانی مشقت کررہا ہے اور وہ ماحول میں رہ رہا ہے وہ کیسا ہے۔ ان سب باتوں پر منصر کرتا ہے کہ اس شخص کو کتنا پانی پینا چائیے۔ ویسے تو ہردن 2 لیٹر پانی کافی ہے۔ لیکن تھمب رول یہ ہے کہ آپ پانی پیاس کے حساب سے پانی کا استعمال کریں۔ جتنی پیاس لگے اتنا ہی پانی پیئیں۔