کھیلتے ۔ کھیلتے دوسری منزل سے رکشے میں جا گرا بچہ، ویڈیو وائرل

ٹکم گڑھ،20اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جسکو اللہ رکھے اسکا کون چھکے‘ یہ کہاوت زمین پر حقیقت معلوم ہوتی نظر آئی ہے۔ جی ہاں، مدھیہ پردیش کے ٹکم گڑھ میں ایک گھر کی دوسری منزل پر ایک تین سال کا بچہ اپنے خاندان کے سنگ کھیل رہا تھا۔ کھیلتے کھیلتے بچہ اچانک اپنا توازن کھو بیٹھااور بالکنی سے نیچے گر گیا۔
اپنے بچے کو آنکھوں کے سامنے بالکنی سے نیچے گرتے دیکھ والدین کی چیخ نکل گئی۔ وہ بدہواس ہوکر بھاگتے ہوئے اپنے بچے کو دیکھنے کے لیے نیچے آئے۔ لیکن سڑک کا نظارہ دیکھنے کے بعد خاندان والوں کی خدشات تھوڑے کم ضرور ہوئے۔ کیونکہ بچہ زمین پر نہ گر کر، گلی سے گذر رہے رکشے پر جاگرا۔ اسے لیکر یہی کہا جاسکتا ہے کہ جاکھو راکھے سائیاں مار سکے نہ کوئے۔

آپ کو بتادیں کہ یہ پورا واقع پاس ہی لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا جس میں بچہ سیدھے سامان لے جانے والے رکشے میں جاگرا۔ خاندان والے بچے کو ہاسپٹل لیکر گئے جہاں سبھی ٹیسٹ کے بعد اسے ہاسپٹل سے چھوٹی دے دی گئی۔

بچے کے والد اشیش جین نے بتایا کہ وہ دوسری منزل پر گھروالوں کے ساتھ ہی کھیل رہا تھا تبھی اچانک بچے کا توازن بگڑ گیا اور نیچے گر گیا۔ وہیں بچے کے گھروالوں نے رکشے والے کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی ان لوگوں نے رکشے والے کو نئےکپڑے اور میٹھائیاں دی۔ یہ سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔