ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج کل ہر کسی کو تنگ کپڑے پہننے کا شوق ہے۔ تنگ کپڑے پہننا تو ایک فیشن سا بن گیا ہے۔ اس میں چاہے کوئی لڑکی ہوگیا لڑکا سبھی کا تنگ کپڑے پہننےکا شوق ہے۔ پھر چاہے انکے جسم یا صحت پر نقصان ہی کیوں نہ ہو۔ ہر کوئی ماڈرن دیکھنے کے چکر میں لوگ صحت کو بھی پچھے چھوڑ رہے ہیں۔
آج کل لڑکے لڑکیوں میں ٹائڈ (تنگ) جینس اور لگینس پہننے کا رجحان چل رہا ہے۔ پر کیا آپ کو پتہ ہے کہ بہت زیادہ ٹائٹ کپڑے پہننے سے آپ کو کینسر، ہارٹ اٹیک جیسی سنگین بیماریاں ہوسکتی ہے۔ آج ہم آپ کو بہت زیادہ ٹائڈ کپڑے پہننے کے نقصان کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
پہلا ۔ تنگ اسکرٹ
چست اور ٹائٹ اسکرٹ پہننے سے آپ کے گھٹنے آپس میں جوڑ جاتے ہیں جس سے چلنے میں مشکل ہوتی ہے۔ کئی بار تنگ کپڑوں کی وجہ سے پٹھوں میں کھینچاؤ آجاتا ہے۔
دوسرا ۔ تنگ ٹاپ
چست اور تنگ ٹاپ پہننے سے آپ کا جسم بندھا بندھا سا لگتا ہے۔ اور اسکی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ پڑنے لگتا ہے۔ جس سے پیٹھ درد کا مسلہ ہونے لگتا ہے۔
تیسرا ۔ چست اورٹائٹ ٹاپ
چست اور جسم سے چپکی ہوئی جینس آپ کی کمر، رانوں اور پنڈلیوں کو کس کر جکڑ لیتی ہے۔ جس سے جوڑوں میں کھینچاؤ کا مسئلہ ہوجاتا ہے۔
تنگ فٹنگ والی جینس ، اسکرٹ، اور دوسرے تنگ ڈریس سے نہ صرف آپ کو چلنے پھیرنے میں پریشانی ہوسکتی ہے۔ بلکہ ان کپڑوں کی وجہ سے پوسچر بھی بگڑنے کے امکان رہتا ہے۔ تنگ جینس پہننے سے آپ کو اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف آسکتی ہے۔ اتنا ہی نہیں اس سے باڈی کا شیپ بھی خراب ہوسکتا ہے۔
کینڈیڈا انفیکشن کا خطرہ
یہ انفیکشن جسم کے مخصوص ہی اعضاء پر اس جگہ پر جس جگہ نمی ہو یا گرم ہو، اسکی وجہ سے کھجلی اور درد کا احساس رہتا ہے۔ یہ انفیکشن لڑکوں میں بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ بہت ہی تنگ پینٹ کو پہنتے ہیں۔
لو ویسٹ تنگ جینس کا فیشن بہت ہی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ لیکن اسکا سیدھا اثر ہماری پیٹھ پر پڑتا ہے۔ اس طرح کے کپڑے ہماری پیٹھ کی نسوں کو دباتے ہیں۔ جس سے بہت زیادہ درد محسوس ہونے لگتا ہے۔ تنگ کپڑوں سے اسکین پرابلم بھی ہوسکتی ہے۔ فیٹیڈ تنگ جینس پہننے کی وجہ سے بلڈ سرکولیشن اور نروس سسٹم بھی متاثر ہوتا ہے۔
پیٹ درد
اس طرح کے کپڑے پیٹ سے چپکے رہتے ہیں اور پیٹ پر پریشر ڈالتے ہیں۔ جس سے پیٹ میں درد ہونے لگتا ہے۔ اور جلن کا احساس ہوتا ہے۔ ایسے میں کپڑوں کی وجہ سے ہاضمہ پر بھی اثر پڑتا ہے۔
بیہوشی کا آنا
لگاتار تنگ کپڑے پہننے سے سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔ اور پسینہ تیزی سے بہتا ہے۔ اس طرح کی صورتحال بیہوشی کی وجہ بن جاتی ہے۔
تنگ کپڑے آپ کی باڈی کے اسکین سے چپکے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پسینہ پوری طرح سے سوکھ نہیں پاتا اور جلد سے متعلق کئی بیماریاں آپ کو اپنا شکار بنا سکتی ہے۔ تنگ اور چست کپڑے پہننے سے اکثر جلد کی نمی گم ہوجاتی ہے جسکی وجہ سے جلد پر کھجلی اور خارش ہوجاتی ہے۔