نئی دہلی/20اگسٹ(اردوپوسٹ) ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کی دنیا سے ہالی ووڈ فلموں میں قدم رکھنے والے جانے مانے مشہور ایکٹر ڈیون جانسن عرف دی راک نے آخر کار اپنی 10 سال پرانی گرل فرینڈ لورا ہاشیان سے شادی کرلی ہے- اس شادی کی پہلی تصویر خود راک نے اپنے سوشل مییا پر شیئر کی ہے- یوں تو 47 سال کے ڈیون جانسن ہالی ووڈ کے مشہور ستارے ہیں لیکن انہوں نے اپنی یہ شادی کافی پرائیوٹ رکھی اور اس میں صرف انکے نزدیکی رشتہ دار ہی شامل ہوئے- لورا اور ڈیون پچھلے 10 سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں-
دی راک نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی پہلی تصویر شیئر کی ہے- جس میں لورا اور ڈیون کی وائٹ ویڈنگ خوبصورت جھلک نظر آرہی ہے- ڈیون نے انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کرت ہوئے لکھا “وی ڈو 18 اگسٹ ، 2019 ہواوے-