نینا گپتا کی فلم ’دی لاسٹ کلر’ آسکر کے لیے ہوئی نامزد

فلمی ڈسک،2جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ نینا گتا کی فلم دی لاسٹ کلر آسکر کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔ اس بات کی معلومات  نینا گپتا اور فلم کے ڈائریکٹر وکاس کھننہ نے خود یہ خوشخبری اپنے ٹیوٹر پر شیئر کی۔ وہیں وکاس نے بھی نینا گپتا کو شکریہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ پر بھروسہ کرنے کے لیے شکریہ۔

آپکی معلومات کے لیے بتادیں کہ دی لاسٹ کلر کے ذریعہ وکاس کھننہ نے فلم ہدایت کے علاقے میں ڈیبیو کیا اور اب انکی پہلی ہی فلم آسکر کے لیے نامزد ہوگئی ہے۔ اس بات کی خوشی سے وہ پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ اپنی خوشی اور نینا گپتا کو مبارکباد دیے ہوئے وکاس نے  لکھا۔ The Miracle Of Belief آسکر نے اکیڈمی ایوارڈس 2019 کے لیے فیچر فلم کی فہرست جاری کر دی ہے اور ’دی لاسٹ کلر‘ آسکر 2019 بیسٹ فلم کے لیے نامزد ہوئی ہے۔

فلم دی لاسٹ کلر کی اداکارہ نینا گپتا نے وکاس کھننہ کا ٹیوٹ ری۔ٹیوٹ کیا اور لکھا، یقین نہیں ہورہا ہے میں بہ خوش ہوں، اسکے علاوہ نینا اور وکاس نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے اور بھی پوسٹ شیئر کیے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ دی لاسٹ کلر فلم ان بیوہ خواتین کی زندگی کی جدوجہد کو پیش کرتی ہے، جو کہ اپنی خواہشات اور خوشیوں کو پرے رکھ کر ورنداون اور وارنسی جیسی جگہوں پر رہتی ہے۔ حال ہی میں اس فلم نے ممبئی فلم فیسٹیول میں بھی کافی تعریفیں بٹوری تھی۔دی لاسٹ کلر کا پہلا پوسٹر کانز فلم فیسٹیول میں جاری کیا گیا تھا۔ تب سے ہی ہندوستان میں فلم کی ریلیز کا انتظار ہورہا تھا، فلم نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سرکٹ میں کافی نام کما لیا ہے۔ دی لاسٹ کلر نے بوسٹن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم اور نینا گپتا نے بہترین اداکارہ ایوارڈ بھی جیتا۔