ٹیسلا الیکٹرک پک اپ ‘سائبر ٹرک’ سے 21 نومبر کو ہٹے گا پردہ

آٹو ڈسک،13نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیسلا آئی این سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے چہارشنبہ کو ٹیوٹر پر بتایا کہ کمپنی 21 نومبر کو لانس اینجلس میں اسپس راکٹ فیکٹری کے قریب الیکٹرک پک ۔ اپ ٹرک سائبر ٹرک سے پردہ اٹھائے گی۔ ایلن مسک نےجنوری 2019 میں کہا کہ ٹیسلا گرمیوں میں ٹرک سے پردہ ہٹائے گی۔

مسک نے اپنے ٹیوٹ میں کہا کہ ، سائبر ٹریک ایسے کسی گاڑی کی طرح نہیں دیکھتا جو جو انٹرنیٹ پر دیکھائی دیتے رہتے ہیں۔ فورڈ موٹر اور جنرل موٹرس ایسی کارمیکر ہیں جو اپنے مقبول ٹرکوں کو بہترین ڈیزائن دینے کی دوڑ میں شامل ہے، اس میں گاڑیوں کو ایندھن کے بجائے بیٹری سے چلنے والا بنایا جارہا ہے جس سے برانڈ کو سب سے بڑا بنانے ٹیسلا کے پلان کو مات دی جاسکے۔ یو ایس کے بازار میں فورڈ ایف 150 پک اپ اور جی ایم کا شیورلیٹ سلویراڈو سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پک اپ ٹرک ہے۔ ٹیسلا اس گاڑی سے لاس اینجلس آٹو شو کے عوام کے لیے شروع ہونے سے ٹھیک ایک دن پہلے پردے ہٹائے گا۔