دو کروڑ کی لگژری کارکو دس لاکھ کا چالان

احمد آباد،1ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نئے موٹر وہیکل ایکٹ لاگو ہونے کے بعد چالان کٹنے کی کئی خبریں سامنے آئی۔ جس میں چالان کی چھ لاکھ روپے تک تھی۔ لیکن اب چالان کا نیا ریکارڈ بنا ہے۔ احمد آباد میں ایک شخص کا قریب دس لاکھ روپے کا چالان کاٹا گیا ہے۔ یہ چالان لگژری 911 اسپورٹس کار کے مالک کا کٹا ہے۔ احمد آباد آر ٹی او نے گاڑی کے اصل پیپر اور نمبر پلیٹ نہیں ہونے کی وجہ سے یہ جرمانہ لگایا ہے۔ کار کی قیمت تقریبا 2 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

کار کی نمبر پلیٹ نہیں ہونے کی وجہ سے احمد آباد کے ہیلمٹ چوراہا پر ٹریفک پولیس نے سلور رنگ کی کار کو روکا تھا۔ جسکے بعد کار مالک سے جب پوچھ تاچھ ہوئی تو پتہ چلا اسکے پاس گاڑی کے کاغذات بھی نہیں ہے۔ اس پر ٹرافک پولیس نے کروائی کرتے ہوے چالان کاٹا اور کار پولیس اسٹیشن میں ضبط کرلی۔ اب کار مالک کو پہلے آر ٹی او کے پاس جرمانہ بھرنا ہوگا اور کار واپس لے جانے کے لیے رسید کے ساتھ پولیس اسٹیشن جانا ہوگا۔