حیدرآباد،25ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) تلگو کامیڈین وینو مادھو کا 39 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انکا حیدرآباد کے ہاسپٹل میں علاج چل رہا تھا۔ انہیں لیور اور کڈنی سے متعلق بیماری تھی۔ جب انکی حالت زیادہ خراب ہوگئی تو منگل کو انہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ تلگو دیشم پارٹی کے چیف اور آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے ٹیوٹ کرکے انکے انتقال پر اظہار غم جتایا۔
وہیں میڈیا کنسلٹنٹ وامسی کاکا نے ٹیوٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ایکٹر وینو مادھو اب ہمارے درمیان نہیں رہے، ڈاکٹروں کے مطابق وینو نے چہارشنبہ دوپہر 12:20 بجے آخری سانس لی، وینو مادھو کے انتقال کی خبر سے پورے ٹالی ووڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ وینو فینس سوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت دے رہے ہیں۔
بتادیں کہ وینو مادھو نےایک مزاح نگار فلموں میں اپنا کیرئیر شروع کیا تھا۔ بعد میں ا نہیں ایک کامیڈین کے طور پر فلموں میں قدم رکھا۔ انہوں نے فلم سمپردایم سے تلگو فلم انڈسٹری میں انٹری کی۔ یہ فلم 1996 میں ریلیز ہوئی۔ بعد میں انہوں نے تامل اور تلگو میں تقریبا 200 فلموں میں کام کیا۔
انکی آخری فلم ڈاکٹر پراماننددیا اسٹوڈنٹس (2016 میں شوٹ کی گئی) تھی۔ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں ، وینو مادھو نے سیاست میں بھی دلچسپی دیکھائی۔ انہوں نے تلگو دیشم پارٹی کے لیے انتخابی تشہر بھی کی تھی۔
وینو کی پیدائش آندھراپردیش میں نگلنڈہ کے کوداڑ میں ہوئی تھی۔ فی الحال تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں رہ رہے تھے۔