حیدرآباد،11اکتوبر(پریس ریلیز) تلنگانہ ایڈوکیٹ کرکٹ لیگ کی جانب سے ایک ٹورنامنٹ کاانعقاد عمل میں لایا جارہا ہے- جو بتاریخ 18 ،19 اکتوبر 2019 کو منعقد ہوگا جس میں دونوں شہروں کے بار اسوسی ایشن حصہ لیں گے، اور تقریبا 12 بار اسوسی ایشن اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے- اور اسکے ڈراس بتاریخ 14اکتوبر کو ہونگے اور یہ میاچس 18، 19 اکتوبر 2019 کو کے ایل آر گراؤنڈ بالا پور میں منعقد ہونگے- اور آج سٹی سیول کورٹ کے احاطہ میں ایک پریس کانفرنس سے صدر ٹی اے سی ایل جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے مخاطب کیا اور اس کانفرنس میں نائب صدر محمدعتیق پاشاہ اور وسیم قیصر جنرل سکریٹری محمد افضل ، جوائنٹ سکریٹری اور ٹی اے سی ایل کے ممبرس محمد رحمت علی فراز ، یعقوب زین ایڈوکیٹ، محمد مجاہد ایڈوکیٹ، محمد مظفر ایڈوکیٹ،محمد سلمان آرگنائزر سکریٹری ، اور دوسرے موجود تھے- اور آخر میں محمد عتیق پاشاہ نے شکریہ ادا کیا-
تلنگانہ ایڈوکیٹ کرکٹ لیگ کی طرف سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
