ٹاٹا سومو نے 25 سال بعد کہا ‘الوداع’

آٹو ڈسک،18ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ٹاٹا سومو نے سال 1994 میں ایک آرام دہ اور زبردست انداز والی گاڑی کے طور پر اپنا سفر شروع کیا تھا۔ اب 25 سال بعد سومو نے مارکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ٹاٹا موٹرس نے اپنے مقبول یوٹیولٹی وہیکل کو بند کردیا ہے۔ حالانکہ کمپنی نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے، لیکن اپنی آفیشل ویب سائٹ سے اس کار کو ہٹادیا ہے۔ ساتھ ہی کئی ایسی وجہوں سے 8.77 لاکھ روپے کے درمیان تھی۔

ٹاٹا سومو کافی پرانے آکیکچر پر مبنی تھی۔ لیٹسٹ سیفٹی اصولوں کے مطابق بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر بدلاؤ کرنے پڑتے۔ دوسری طرف، پچھلے کئی سالوں سے اسکی فروخؒ بھی بہت زیادہ نہیں ہورہی تھی۔ اسکی وجہ سے ٹاٹاسومو کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اس پر انویسٹمنٹ فائدے کا سودا نہیں دیکھ رہا تھا۔ ایسے میں کمپنی کے لیے اسے بند کرنا ہی راستہ تھا۔
دوسری طرف یکم اکتوبر 2019 سے سبھی فروخؒ ہونے والی کاروں میں ایئر بیگ، اےبی ایس ، سی بیلٹ، اسپیڈ الرٹ سسٹم اور رویس پارکنگ سینسر جیسے سیفٹی فیچرس ہونا لازمی ہے۔