ٹاٹا آلٹروز کا پروڈکشن ہندوستان میں شروع

آٹو ڈسک،28نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹاٹا موٹرس 2020 کی زبردست شروعات کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ کارمیکر فی الحال تین نئے ماڈلس کے بارے میں ہائپ بنا رہے ہیں۔ پہلی ہیریئر بیسڈ 7 سیٹر ٹاٹا گراویٹاس ایس یو وی ، دوری ٹاٹا نیکسن ای وی اور تیسری ٹاٹا الٹروز پریمیم ہیچ بیک ہے۔ اپنی آنے والی فلیگ شپ کا نام گذشتہ منگل کو کنفرم کرنے کے بعد آج ٹاٹا نے پہلی الٹروز اسکے پونے پلانٹ سے رول آوٹ کیا ہے۔ جسے اگلے سال لانچ کیا جائے گا۔

ٹاٹا اپنی ہیچ بیک الٹروز کو پہلے ہی متعارف کرنے والا تھا لیکن اسکے لانچ کوٹال دیا گیا۔ اب مانا جارہا ہے کہ اس ہیچ بیک کو کمپنی بی ایس 6 قواعد والے انجن کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔ کار میکر کی طرف سے کنفرم کیا گیا ہے کہ اس ہیچ بیک کو جنوری 2020 میں اتارا جائے گا۔ ٹاٹا کے نئے امپیکٹ 2.0 ڈیزائن لیگویج کے ساتھ آنے والی اس ہیچ بیک نے 2019 جینوا موٹر شو میں ڈیبیو کیا تھا۔ بتادیں کہ الٹروز کی قیمت 8-5 لاکھ روپے کے درمیان رہنے کی امید ہے۔

الٹروز میں بی ایس 6 کمپلائنٹ پیٹرول اور ڈیزل انجن ہونگے۔ کار میں انجن کے تین آپشن ملنے کی امید ہے۔ ایک ٹیاگو میں دیا گیا 85 ایچ پی پاور والا 1.2 لیٹر پیٹرول اور دوسرا نیکسان میں دیا گیا 102 ایچ پی پاور والا 1.2 لیٹر ٹربو پیٹرول انجن ہوگا۔ تیسرا 90ایچ پی پاور والا 1.5 لیٹر ٹربو ڈیزل انجن ہوگا۔ تین انجن کے ساتھ 5 اسپیڈ مینیول گیئر باکس اسٹانڈرڈ ہوگا۔ آٹومیٹک گیئر باکس کا آپشن کچھ وقت بعد دیئے جانے کی امید ہے۔