ممبئی،22اگسٹ(آئی اے این ایس) کرن جوہر کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ تارہ ستاریا اپنی لو لائف کو لیکر بحث میں بنی ہوئی ہے- اپنی پہلی فلم کے بعد ہی تارہ کا فلمی کیرئیر کئی اسٹارس کے ساتھ جور چکا ہے- اب ایسی خبریں ہیں کہ تارہ کی نزدیکیاں کرینہ کپور خان کے کنزن برادر آدر جین کے ساتھ بڑھ رہی ہیں-
ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق تارہ اور آدر جین ان دنوں ایک -دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گذارتے دیکھے جارہے ہیں- دونوں کو اکثر ہی ایک دوسرے کے ساتھ اسپاٹ کیا جاتا ہے-
خبریں ہیں کہ تارہ اور آدر کی ملاقات ایک کامن فرینڈ کے ذریعہ ہوئی تھی- ممبئی مرر کے بالی ووڈ انڈسٹری کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ تارہ کے فرینڈلی نیچر کی وجہ سے ریزرو رہنے والے آدر جین کے ساتھ انکی نزدیکیاں بڑھنے لگی ہے- دونوں کے درمیا کئی چیزیں ایک جیسی ہے-
اس سے پہلے بھی دکن ہیرالڈ کی رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ تارہ اور آدر اکثر ہی ایک دوسرے کے ساتھ پارٹیز کرتے دیکھے جاتے ہیں- ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دونوں کے ڈنر پر جانے سے زیادہ پارٹیز میں ایک دوسرے کے ساتھ وقت بتانا زیادہ پسند ہے-
آدر جین بھی سال 2017 میں اپنا بالی ووڈ ڈیبیو فلم قیدی بینڈ سے کرچکے ہیں- حالانکہ انکی فلم لوگوں پر اپنا کمال نہیں دیکھا پائی-