تنوشری دتہ ہندوستان واپس، کہا – انصاف ملنے تک لڑتی رہوں گی

فلمی ڈسک،27ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) اداکارہ اور ملک میں می ٹوتحریک شروع کرنے والی تنوشری دتہ گذشتہ سال کافی بحث میں رہی، ان دنوں تنوشری دتہ یو ایس سے ہندوستان آئی ہوئی ہے- تنوشری دتہ درگا پوجا اور حال ہی میں ہوئے انکی ماں کے آپریشن کی وجہ سے انڈیا آئی ہے- اس دوران تنو شری نے اپنے می ٹو کیس کے بارے میں میڈیا سے خاص بات کی-

درگا پوجا کے علاوہ انہوں نے اپنے می ٹو کیس کے بارے میں بھی کچھ باتیں بتائی، تنو نے کہا ، ایسی کوئی بھی لڑکی نہیں ہوگی جو اس طرح کا غلط الزام بے وجہ کسی پر لگائے، کچھ لڑکیوں کے پاس ہر طرح کے ثبوت ہوتے ہیں، تو ہو دیکھا دیتی ہے، مگر کوئی لڑکی ثبوت نہیں دے پائی تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ جھوٹ بول رہی ہے-

اس بات چیت میں تنوشری نے بتایا کہ وہ می ٹو کیس کو وہ جاری رکھیں گی اور انصاف ملنے تک پچھے نہیں ہٹیں گی- اس مدے پر بات کرتے ہوئے ہنستے ہوئے تنوشری کہتی ہے کہ انہیں پتہ ہے کہ کچھ لوگ ان سے بے حد ڈرتے ہیں، لیکن پھر اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتی ہے، اپنے پاور اور پیسے کا استعمال کر کے بھلے ہی لوگ بچنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ انصاف پاکر ہی رہیں گی-

تنوشری دتہ نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا، بہت زیادہ تکلیف جھیل لی، مگر اب خدا خود انہیں ان سب چیزوں سے لڑنے کی طاقت دے رہا ہے اور جب تک وہ یہ لڑائی لڑسکیں گی وہ لڑیں گی۔