تنیشا مکھرجی کی فلم “خبیث” سے فلمی دنیا میں واپسی

فلمی ڈسک، 21 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ کاجول کی بہن تنیشا مکھرجی نے اپنی اگلی فلم “خبیث” کا اعلان کیا ہے- تنیشا لمبے وقت سے سلور اسکرین سے دور ہے، فلم میں سدھانت کپور بھی ہیں-

تنیشا نے انسٹاگرام پرلکھا، اپنی اگلی فلم خبیث کا اعلان کرنے کو لیکر بہت پرجوش ہوں، جو ایک نئے طرح کی تھریلر فلم ہے- خبیث کے علاوہ تنیشا “کوڈ نیم عبدل” میں بھی نظر آئیں گی جسکی کہانی را کو ملے سیکرٹ مشن کے ارد گرد گھومتی ہے-

فلم خبیث کو ہدایت صارم مومن کررہے ہیں- اس فلم کو لیکر تنیشا نے انسٹاگرام پر خبیث کا ایک پوسٹر ڈالا ہے، فلم خبیس کا پوسٹر انہوں نے اپنے فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے، فلم کے پوسٹر میں گیتار نظر آرہا ہے-