فلمی ڈسک،28نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گذشتہ سال بریسٹ کینسر(چھاتی کا کینسر) جیسی بیماری سے متاثرہ ایوشمان کھرانہ کی بیوی طاہرہ کیشپ اب دوسروں کو ہمت دینے کا کام کررہی ہے- مصنف- فلم ساز طاہرہ کیشپ کا کہنا ہے کہ چھاتی کا کینسر سے متاثرہ خواتین کے لیے شوہر اور خاندان کا ساتھ ضروری ہے- طاہرہ حال ہی میں پانچ کلومیٹر کی خواتین کے میراتھن رن میں شامل ہوئی تھی-
طاہرہ کے شوہر ایوشمان کھرانہ کے اس دور میں انکے ساتھ بنے رہے اور اس دوران دو سال انہوں نے طاہرہ کے لیے کروا چوتھ کا ورتھ رکھا طاہرہ اس وقت علاج کے دور سے گذر رہی تھی-
طاہرہ نے اس پروگرام میں ملند سومن کے ساتھ بجاج الیکٹریکلس پنک میراتھن ممبئی 2019 کے آٹھویں ایڈیشن کے پروموشنل پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، آپ اس درد اور جدوجہد کو کسی اور کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے ہیں، لیکن اگر آپ کے پاس آپ کے والدین ، شوہر، بچوں ، خاندان کے دیگر ارکان اور دوستوں کا سہارا ہوتا ہے ، تب وہ جدوجہد ، جدوجہد جیسا نہیں لگتا ، میرا ماننا ہے کہ تب وہ سفر آسان، سہانا اور آرام دہ بن جاتا ہے، ہم سبھی پیار پر منحصر ہیں، تو امید کرتی ہوں کہ ہم سبھی ڈھیر سارے پیار سے گھرے رہیں-