تبو کی فلم خفیہ کا ٹریلر جاری

فلم خفیہ

وشال کی اسپائی تھرلر فلم خفیہ کا ٹریلر جاری

تبو اور علی فضل کی جوڑی

خوفیہ 5 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگی اور اس میں آشیش ودیارتھی بھی نظر آئیں گے-


فلمی ڈسک، 19 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وشال بھردواج کی ہدایت میں بننے والی فلم خفیہ کا ٹریلر جاری ہوگیا، فلم کے اعلان کے بعد سے ہی ناظرین اسکا انتظار کررہے تھے-

 

 

 

 

وشال بھردواج کی آنے والی سپائی تھریلر فلم خفیہ جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نظر آنے والی ہے- حال ہی میں اس فلم کے اعلان کے ساتھ فلم کے کرداروں کی پہلی جھلک دیکھائی گئی تھی- اور اب ٹریلر جاری ہوگیا-

 

 

 

بتادیں کہ اس فلم میں اداکارہ تبو ، علی فضل اور ومیقہ گبی اہم کردار میں نظر آئیں گے- اس فلم سے تبو بڑے پردے کے بعد ایک بار پھر سے او ٹی ٹی پر ہنگامہ برپا کرنے تیار ہے-

 

 

 

 

تبو کی ایکٹینگ کو لوگوں نے ہمیشہ پسند کیا ہے- وشال کی ہدایت میں بنی فلم خفیہ امر بھوشن کی کتاب ایسکیپ ٹو نوویئر ، پر مبنی ہے- فلم میں تبو کو سیکریٹ آپریٹیو کے کردار میں دیکھایا گیا ہے، جو ایک خطرناک مشن پر ہے اور ایک جاسوس کے کرار میں ہے-

 

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے، خوفیہ کے ڈائریکٹر وشال بھردواج کہتے ہیں، “میں ہمیشہ جاسوسی کی دنیا سے بہت متوجہ رہا ہوں- اس فلم نے مجھے تبو کے ساتھ دوبارہ اکٹھے ہونے کا موقع دیا، اور پہلی بار دو بہت ہی باصلاحیت اداکاروں – علی فضل اور ومیقہ گبی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

تبو نے کہا کہ میں اپنے پسندیدہ ہدایت کار وشال بھردواج کے ساتھ ایک بار پھر کام کر کے بہت خوش ہوں کیونکہ حیدر اور مقبول کے بعد ہم تیسری بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

 

 

ٹریلر کی شروعات ہوتی ہے سال 2004 میں دہلی میں را کے ہیڈ کوارٹر آفس کے شاٹ سے- یہاں تبو جو را ایجنٹ کا کردار نبھا رہی ہے انہیں پتہ چلتا ہے کہ آفس سے قیمتی انفارمیشن لیک ہورہی ہے- تبو اس شخص کی تلاش شروع کر دیتی ہے جو دفتر کے عملے کے درمیان جاسوسی کر رہا ہے-

 

 

 

فلم میں بنگلہ دیشی اداکارہ اجمیری حق بدھون بھی نظر آئیں گی۔ خوفیہ 5 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

 

 

بتادیں کہ اداکارہ ومیقہ گبی کی پیدائش 29 ستمبر 1993 میں چندی گڑھ کے ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی-

 

 

ومقیہ گبی ایک ادارہ ہے جو پنجابی ، ہندی ، ملیالم، تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہے- انہوں نے سال 2007 میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی ہٹ فلم جب وی میٹ سے بالی ووڈ فلموں میں ڈیبیو کیا تھا- وہ ایک تربیت یافتہ کتھک ڈانسر ہے۔