حیدرآباد/17جولائی(اردوپوسٹ) فلم ’تارے زمین پر’ میں عامر خان کےکو۔اسٹار رہے چائلڈ ارٹسٹ درشل سفاری اب بڑے ہوچکے ہیں۔ اور ایک فلم میں بھی نظر آچکے ہیں۔ سال 2007 میں ریلیز ہوئی فلم تارے زمین پر میں عامر خان کے علاوہ درشل کے نام کی بھی کافی تعریف ہوئی تھی۔ درشل نے فلم میں dyslexia ڈسلیکسیا چائلڈ کے کردار نبھایا تھا۔
تارے زمین پر کے علاوہ درشل نے بطور چائلڈ آرٹسٹ بم بم بھولے ، جوکومین اور مڈنائٹس چلڈرنس جیسی فلمیں کی تھی۔ باوجود کہ درشل پاپولر تھے وہ بہت زیادہ فلموں میں نظر نہیں آئے۔ اسکے پچھے کی وجہ بھی انہوں نے خود ہی بتائی تھی۔

ایک انٹرویو میں درشل نے بتایا تھا کہ وہ آڈیشن دینے جاتے ہیں اور کئی بار انہیں کام مل بھی جاتا ہے۔ لیکن وہ اپنے کام کو لیکر بہت سیلکٹو ہے۔ لوگ انہیں تارے زمین پر کی وجہ سے جانتے ہیں اور وہ پراجکٹ اٹھاتے ہوئے بہت ہوشیار رہتے ہیں۔
درشل نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ یوں ہی کوئی بھی رینڈم پراجکٹ نہیں اٹھالیتے ہیں۔ فلموں کے علاوہ درشل کئی پلے اور دیگر طرح کے پراجکٹ بھی کرتے ہیں۔
درشل سوشل میڈیا پر ہے لیکن وہ یہاں بہت ایکٹیو نہیں ہے۔ انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انکی کچھ ہی تصویریں ہیں۔ انکے فینس ہیش ٹیگ پر انکی تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔