سشما سوراج کی بائیوپک میں کام کرنا چاہتی ہے تاپسی پننو

Taapsee pannu black glass sunglass

ممبئی/8اگسٹ(اردوپوسٹ) ہندوستان کی سابق وزیرخارجہ سشماسوراج کا 6 اگسٹ کو دہلی کے ایمس ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ انکے انتقال کی خبر سے لوگ بے حد مایوس ہے۔ سشما کے انتقال کے  بعد بالی ووڈ میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی۔ اسی درمیان بالی ووڈ میں اپنی ایکٹنگ کے لیے جانی جانے والی اداکارہ تاپسی پننو نے اپنی ایک خواہش ظاہر کی ہے ۔ ممبئی میں فلم مشن منگل کی مہم کررہی تاپسی نے سشما سوراج کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ زندگی میں اگر کبھی موقع ملے تو وہ ان پر بائیوپک فلم میں کام کرنا چاہونگی۔

ممبئی میں اپنے فلم کا پرموشن کرتے ہوئے تاپسی نے کہا جب اسکول میں پڑھتی تھی اور ٹی وی پر سشما سوراج کی تقریر سنتی تھی تو روک جاتی تھی۔ ایک رہنما اور بہترین انسان کے طور پر سشما کی فین ہوں اور ہمشیہ رہونگی۔ سشما جی کے کردار کو نبھانے کو لیکر اداکارہ نے کہا کہ پردے پر سشما سوراج جیسی بہترین رہنما کی بائیوپک کون نہیں کرنا چاہے گا۔ اداکارہ نے آگے کہا کہ بھلے ہی ہمیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں تھی لیکن تب بھی وہ ہماری توجہ اپنی طرف مرکوز کرتی تھی۔ جب کبھی کوئی خاص سیاست داں کے بارے میں پوچھتا ہے تو تب بھی اور آج بھی میرے دماغ میں انہی کا نام آتا ہے۔