تاپسی پنوں کی فلم دھک دھک 13 اکتوبر کو ہوگی ریلیز

فلم دھک دھک

تاپسی پنوں کی پہلی فلم بطور پروڈیوسر سینما گھروں میں ہوگی ریلیز
فاطمہ ثنا شیخ اور دیا مرزا کی فلم کا نیا پوسٹر جاری


ممبئی، 29 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فاطمہ ثنا شیخ، رتنا پاٹھک شاہ، دیا مرزا اور سنجنا سنگھی کی فلم دھک دھک 13 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

 

 

 

 

سال 2010 میں تیلگو فلم جمنڈی نادم سے ٹالی ووڈ کا سفر شروع کرنے والی اداکارہ تاپسی پنوں فلم دھک دھک سے بطور پروڈیوسر ایک نیا سفر شروع کرنے جارہی ہیں۔ تاپسی پنو اس فلم کو وا یا کوم 18 کے ساتھ مل کر پر وڈیوس کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)

بتادیں کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بیچارا میں مرحوم ایکٹر کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سنجنا سنگھی بھی اس فلم میں نظر آئیں گی-

 

 

 

آج کے دور میں ہندی سنیما کی اداکارائیں کسی بھی فلم کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لینے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔ اب تک ‘لِپ اسٹک انڈر مائی برقعہ’ کے ساتھ ساتھ ‘ویرے دی ویڈنگ’ اور ‘دی ڈرٹی پکچر’ جیسی کئی خواتین پر مبنی فلمیں ہیں جنہوں نے باکس آفس پر زبردست منافع کمایا ہے اور اداکاراؤں نے ان کی ذمہ داری نبھائی ہے۔

کچھ ہی دنوں میں شہناز گل اور بھومی پیڈنیکر اسٹارر تھینک یو فار کمنگ بھی سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے- اب اس سلسلہ میں ایک اور نام شامل ہونے جارہا ہے- وہ نام ہے فاطمہ ثنا شیخ کا، جنہوں نے حال ہی میں اپنی آنے والی خواتین پر مبنی فلم کا پوسٹر شیئر کیا-

 

 

 

 

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا، جس میں فاطمہ ثنا شیخ، رتنا پاٹھک شاہ، دیا مرزا اور سنجنا سنگھی نظر آرہی ہیں۔ اس پوسٹر میں چاروں موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔ ایک طرف سنجنا سنگھی اور ‘دنگل’ گرل فاطمہ ثنا شیخ ماڈرن لک میں نظر آرہی ہیں۔

 

 

 

 

دوسری جانب دیا مرزا نے برقع پہنا ہوا ہے، اس کے علاوہ ملٹی ٹیلنٹڈ اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ سوٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔ ترون دودیجا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، “چار عام خواتین ایک ساتھ غیر معمولی سفر کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔ جو جذبات اور ایڈونچر سے بھرپور ہے۔

 

 

فلم دھک دھک کو وایاکام 18 کے ساتھ مل کر تاپسی پنوں بھی پروڈیوس کررہی ہے- انہوں نے اس فلم کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، میری چار ہیروز آپ کو ایک ایسے سفر پر آپکو لے جانے کے لیے تیار ہے، جو آپکو زندگی بھر یاد رہے گا-

ترون دودیجا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دھک دھک کو تاپسی پنوں ، ایوش مہیشوری اور پرانجل کھنڈاڈیا نے آؤٹ سائیڈرز فلمز اور وایا کام 18 اسٹوڈیوز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے- فلم دھک دھک کی کہانی پارنجیت جوشی نے لکھی ہے-

 

 

 

 

آپ کو بتا دیں کہ اس فلم کی شوٹنگ دہلی سے لیہہ ہوئی- ان چاروں اداکاراؤں نے دہلی سے لیکر لہہ تک کا سفر بائیک پر طے کیا-

 

 

فلم دھک دھک کے نئے پوسٹر کے ساتھ ہی فلم دھک دھک کی ریلیز تاریخ بھی سامنے آچکی ہے- یہ فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-

 

 

بتادیں کہ یکم اگسٹ 1987 کو دہلی میں پیدا ہوئی تاپسی پنوں صرف اپنی اداکاری کے لیے نہیں، بلکہ اپنی ڈریسنگ اسٹائل کے لیے بھی مشہور ہے۔ وہ اکثر نئے اور خاص لک کی فوٹوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہے۔