سید مشتاق علی ٹرافی: کرناٹک بنا چیمپئن ، تمل ناڈو کو 1 رن سے دی شکست

اسپورٹس ڈسک،2نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) موجودہ چیمپئین کرناٹک نے سنسنی خیز فائنل میں اتوار کو تامل ناڈو کو 1 رن سے شکست دے کر مشتاق علی ٹی 20 ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔ کرناٹک نے کپتان منیش پانڈے کی نصف سنچری اور آفس سپنر کرشنپا گوتم کے آخری چار گیندوں کے کمال سے یہ خطابی جیت حاصل کی۔

تامل ناڈو کے سامنے 181 رنوں کا ہدف تھا، لیکن اسکی ٹیم چھ وکٹ پر 179 رن ہی بنا پائی۔ اسکی طرف سے وجئے شنکر نے 44 اور بابا اپراجیتت نے 40 رن بنائے۔ کرناٹک نے پہلے بلے بازی کی دعوت دی ملنے پر 5 وکٹ پر 180 رن بنائے۔ اسکی طرف سے کپتان منیش پانڈے نے 45 گیندوں پر 60 رن بنائے۔ جبکہ روہن نے 35 اور دیوو پڈیکال نے 32 رنوں کی شراکت دی۔

تامل ناڈو کی طرف سے روی چندرن اشون اور مورگن اشون نے 2-2 وکٹ نکالے، کرناٹک نے اس سے پہلے وجے ہزارے ٹرافی کے فائنل میں بھی تاملناڈو کو ہراکر خطاب جیتا تھا۔