امیتابھ بچن اور چرنجیوی اسٹارر سائی را نرسمہا ریڈی فلم کا ٹریزر ریلیز

نئی دہلی/21اگسٹ(اردوپوسٹ) باہوبلی کے ساتھ سینما گھر میں ہنگامہ مچانے کے بعد اب ساؤتھ کی ایک اور ملٹی اسٹارر فلم سینما گھروں میں دھوم مچانے کے لیے تیارہے- ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار چرنجیوی اسٹارر “سائی را نرسمہا ریڈی” کا ٹریزر ریلیز ہوچکا ہے- جس میں اس تاریخی ڈرامہ فلم کی جھلک کافی مزیدار لگ رہی ہے- اس فلم میں چرنجیوری کے علاوہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن ، بھوجپوری سینما کا جانا مانا نام روی شنکر جیسے ستارے بھی نظر آرہے ہیں-

یہ فلم ایک ایسے شخص نرسمہا ریڈی کی کہانی ہے جس نے انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے جنگی شروعات کی تھی- اس فلم میں امیتابھ بچن نرسمہا ریڈی کے گرو کے کردار میں نظر آئیں گے- ریلیز ہوئے اس ٹریزر میں فلم کے اہم کرداروں کی جھلک دیکھائی دے رہی ہے- چرنجیوی ، نرسمہا ریڈی کے کردار میں کافی دمدار دیکھ رہے ہیں-

بتادیں کہ یہ ملٹی اسٹارر فلم 2 اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے-