سوزوکی ایکسیس 125 کا نیا ورژن متعارف، قیمت 59891 روپے

آٹو ڈسک،14اگسٹ(اردوپوسٹ) سوزوکی نے پیر کو اپنے مقبول اسکوٹر سوزوکی ایکسیس 125 کا نیا ویرینٹ لانچ کیا۔ نئے ویرینٹ کو ایللو وہیلز Alloy اور ڈرم بریک کے ساتھ بازار میں اتارا گیا ہے۔ اسکی ایکس شوروم قیمت 59،891 روپے ہے۔ کمپنی نے اس نئے ویرینٹ کے ساتھ اسکا اسپیشل ایڈیشن بھی لانچ کیا ہے۔ جسکی ایکس شوروم قیمت 61،590 روپے ہے۔

سوزوکی موٹارسائیل انڈیا کا کہنا ہے کہ ایللو وہیلز والے اسکوٹرس کی ڈیمانڈ بڑھانے کی وجہ سے نیا ویرینٹ لانچ کیا گیا ہے۔ ایکسیس 125 اسکوٹر کا نیا ویرینٹ 4 کلر آپشن میں ہے۔
دھاتی وہیلز کے علاوہ ایکسیس 125 اسکوٹر میں میکانیکل کوئی بدلاؤ نہیں کیا گیا ہے۔ اس میں 124سی سی کا انجن ہے، جو 7000 پر 8.5 بی ایچ پی کا پاور اور 5000 آر پی ایم پر 10.2 این ایم پک ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ یہ اسکوٹر کمبائنڈ بریکینگ سسٹم (سی بی ایس) سے لیس ہے۔ اسکوٹر کی سیکیوریٹی کے لیے اس میں سینٹرل لاکنگ اور یونیک سیفٹی شٹر جیسے فیچرس موجود ہے۔