سوشانت سنگھ راجپوت اور جیکلین کی ڈرائیو اب نیٹ فلکس پر ہوگی ریلیز

فلمی ڈسک،20 ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) سوشانت سنگھ راجپوت ان دنوں چھچھورے کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں۔ جس نے باکس آفس پر زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ فلم اب تک 110 کروڑ روپے سے زیادہ جمع کرچکی ہے۔ خوشی کے اس موقع پر کرن جوہر نے بھی ایک خوشخبری دی ہے۔ سوشانت سنگھ کی اٹکی ہوئی فلم ڈرائیو اب ناظرین کے درمیان پہچنے والی ہے۔ مگر سینما گھر کے بجائے سیدھے نیٹ فلکس پر آئیں گی۔

کرن نے ٹیوٹ کرکے اسکی معلومات دی ہے۔ حالانکہ یہ نہیں بتایا کہ کب ریلیز ہوگی۔ کرن نےلکھا ڈرائیو کے ساتھ ہوئی گیئر شفٹ کیجئے۔ آپ کے نیٹ فلکس سکرینس پر جلد آرہی ہے۔ڈرائیو ایک ایکشن تھریلر فلم ہے۔ دھرما پروڈکشن کی یہ فلم ہے،، جو نیٹ فلکس کے طور پر ریلیز ہوگی۔ فلم میں سوشانت کے ساتھ جیکلین فرنانڈیز، پنکج ترپھاٹی، اہم رول میں ہونگے۔