نئی دہلی/7اگسٹ(آئی اے این ایس) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان ان دنوں کبھی اپنی تصویروں کے لیے تو کبھی اپنی پارٹیز کی وجہ سے لگاتار سرخیوں میں ہے- لیکن اب انکی طرف سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے- جی ہاں– سپراسٹار شاہ رخ کی کی بیٹی سوہانا خان کی ڈیبیو فلم کا فرسٹ پوسٹر سامنے آچکا ہے- اس تصویری نے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے-
سوہانا نے حال ہی میں لندن کے آرڈیگلی کالج سے اپنی گریجویشن کی پڑھائی مکم کی اور اب وہ انگریزی شارٹ فلم “دی گرے پارٹ آف بلیو” سے ایکٹنگ میں ڈیبیو کرنے کے لیے بالکل تیار ہے- اس فلم کے ہدایت کار سوہانا کے ہم جماعت ہے-
ہدایت کار نے فلم کے پوسٹر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے- جس میں سوہانا نظر آرہی ہے- فلم میں سوہانا کے علاوہ رابن گونیلا بھی ہے-
اس سے پہلے سوہانا رنگ منچ کے ایک ناٹک میں اہم رول میں اپنے کردار کو ظاہر کرچکی ہے اور اب سبھی کو انکے اس آن اسکرین ڈیبیو کا انتظار ہے-