لندن،19نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) زبردست فارم میں چل رہے سٹیفانوس سٹسیپاس نے اتوار کو اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا خطاب جیتا، انہوں نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کی خطاب جیت میں کئی ریکارڈ بنائے، انہوں نے صرف 21 سال تین مہینے کی عمر میں یہ خطاب جیتا، اسکے ساتھ ہی وہ 18 سال میں اے ٹی پی ٹور فائنلز چیمپئن بننے والے سب سے کم عمر میں کھلاڑی بھی بن گئے، ان سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے لیٹن ہیویٹ کے نام تھا۔
گریس کے سٹیفانوس سٹسیپاس نے اتوار کو لندن میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا کے ڈومینک تھیم کو ہرایا، انہوں نے یہ خطاب 6-7(6), 6-2, 7-6(4) سے جیتا- سٹسیپاس اے ٹی پی فائنلز کا خطاب جتنے والے پہلے گریک کھلاڑی بھی ہیں- سٹیفانوس سٹسیپاس فائنل مقابلے کے دوران درد سے پریشان نظر آئے، انکے پٹھوں میں کھینچاؤ آگیا تھا، لیکن انہوں نے اسکے باوجود کھیل جاری رکھا اور چیمیئن بھی بنے- انہیں اس جیت سے قریب 19 کروڑ روپے اور 1300 اے ٹی پی پوائٹ ملے-
سٹیفانوس سٹسیپاس اس پورے ٹورنامنٹ میں بہترین فارم میں نظر آئے، انہوں نے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کو ہرایا، سٹسیپاس نے اس سے پہلے گروپ کے پہلے میچ میں روس کے ڈینیل میدویدیف اور دوسرے میچ میں الیگزینڈر زویریو کو ہرایا- الیگزینڈر زویریو نے پچھلے سال یہ خطاب جیتا تھا- لیکن اس بار وہ سیمی فائنل میں ڈومینک تھیم سے ہار گئے-