ساؤتھ اداکارہ سمیوکتا مینن کے لیے سال 2023 خاص رہا

اداکارہ سمیوکتا مینن

۔ فلم ڈیول ہے جس میں اداکارہ سمیوکتا ننداموری کلیان رام کے ساتھ نظر آئیں گی


وائرل ڈسک، 14 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2023 میں تیلگو ہارر فلم ویروپکشا ریلیز ہوئی تھی- فلم کو خوب پسند کیا گیا اور اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اسے ہندی میں بھی ریلیز کیا گیا-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samyuktha (@iamsamyuktha_)

 

اب یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر تمل، تیلگو ، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز ہوچکی ہے- ویروپکشا کی خاصیت اسکا بجٹ اور کلکشن تھا- فلم کو 30 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنایا گیا تھا جبکہ اس نے باکس آفس پر تقریبا 103 کروڑ کا کاروبار کیا-

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samyuktha (@iamsamyuktha_)

 

 

فلم ویروپکشا میں سائی دھرم تیز اور سمیوکتا نظر آئے تھے- دونوں کا کام خوب پسند کیا گیا تھا اور اسے تو سمیوکتا کی شاندار فلموں میں شمار کیا جاتا ہے-

 

 

 

سمیوکتا کیرالا کے پلکاڈ کی رہنے والی ہے اور انہوں نے اکنامکس میں گریجویٹ کیا ہے- 28 سالہ سمیوکتا ملیالم ، تیلگو اور تمل فلموں میں کام کرتی ہے-

 

 

سمیوکتا اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات ملیالم فلم پوپ کورن سے 2016 میں کی تھی، انہوں نے ملیالم میں تیونڈی (2018) ، اور یاماندان پریماکادھا (2019) ، کلک (2019)، ویلکم (2021) اور کڑوا (2022) میں کیا ہے اور ان فلموں کو خوب پسند کیا گیا ہے-

 

 

 

سمیوکتا نے سال 2022 میں بھیملا نائک سے تیلگو سینما میں قدم رکھا اور بمبیسار (2022) میں انکے کردار کو خوب سراہا گیا- اسکے علاوہ وہ واتھی (2023) اور ویروپکشا (2023) میں بھی نظر آئی-

 

 

 

اداکارہ سمیوکتا 11 ستمبر 1995 کی پیدائش ہوئی- اسکولی تعلیم چنمایا ودیالیہ میں ہوئی-

سمیوکتا کا پورا نام سمیوکتا مینن ہے، لیکن سال 2023 میں انہوں نے اپنے سرنیم کو ہٹا دیا اور کہا تھا کہ جب میں اپنے چاروں طرف برابری، انسانیت اور محبت دیکھنا چاہتی ہوں تو سرنیم رکھنا میری خواہش کے خلاف ہے- اس طرح انہوں نے صرف سمیوکتا لکھنا ہی شروع کردیا-

 

 

اداکارہ سمیوکتا کی آنے والی فلم ڈیول ہے جس میں وہ ننداموری کلیان رام کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ ایک پیروڈک سپائی تھریلر ہے- اس فلم کو ابھیشیک نامہ ڈائریکٹ کررہے ہیں اور فلم 24 نومبر کو ریلیز ہوگی-