اداکارہ سونالی سہگل پہنچی جئے پور

فلمی ڈسک،26ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ سونالی سہگل پہلے بھی کئی فلموں میں کام کرچکی ہے- سونالی کو پیار کا پنچنامہ ، پیار کا پنچنامہ 2 ، ہائی جیک اور کئی فلموں میں دیکھا گیا ہے- ان دنوں سونالی اپنی آنے والی فلم جے ماتا دی کو لیکر بحث میں ہے- سوشل میڈیا پر بھی بنا لیے ہیں کافی فالوورس، انکے فلم کے ریلیز سے پہلے فلم کے ٹریلر اور گانے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں- اس فلم میں سونالی سنی سنگھ کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گی- اور اس ویکینڈ پر سونالی نے پنک سٹی جئے پور میں ہیرٹیج پراپرٹیز کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا ہے- پیر کو سونالی نے اپنے کچھ فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کیے ہیں- ان میں سونالی عامر فورٹ پر ایک بومرانگ بنایا تھا- جسکو ایک دن میں 55 ہزار سے زیادہ ویوز ملے تھے- بتادیں کہ سونالی کی آنے والی فلم جے ماتا دی 17 جنوری 2020 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے – فلم میں اہم رول نبھا رہی ہے سونالی-

بتادیں کہ سونالی مہاراشٹرا کے ممبئی میں 1 مئی  1989 کو پیدا ہوئی- اور 2011 میں آئی فلم پنچنامہ سے فلمی کیریئر شروع کیا- اسکے بعد 2015 میں ویڈنگ پللاوپیار، 2018 میں سونو کے ٹیٹو کی سویٹی اور ہائی جیک جیسی فلموں میں کام کیا-