فلمی ڈسک،16جنوری(—–) پیرس میں اسرو کے سیٹلائٹ لانچینگ ایونٹ میں شامل ہونے کے لیے فرنچ اسپس ایجنسی ایرائن نے ہندوستانی سنگر سونا مہاپترا کو شرکت کی دعوت دی ہے- خاص بات یہ ہے کہ اعزاز پانے والی سونا مہاپترا ہندوستانی ہے- سونا اسکو لیکر کافی پرجوش ہے-
نیوز ایجنسی سے ہوئی بات چیت میں سونا نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی اسپس سے لگاؤ رہا ہے- اس بارے میں انکے قریبی جانتے ہیں، 6 سے 14 سال کی عمر میں بچوں کا خواب خلا باز یا خلابازی بننا ہوتا ہے، میرے والد کا ستاروں سے نزدیکی رشتہ رہا ہے- سونا بتاتی ہے – والد ہندوستانی نیوی میں نیویگیشن ماہراور انسٹرکٹر تھے- وہ ہم تینوں بہنوں کو لان میں بیٹھا کر اسٹار کوئز کھلاتے تھے- میں دوسرے فیلڈ میں چلی گئی اور انجینئرنگ کی پڑھائی کی اور پھر میوزک کو کیریئر بنایا- مگر، اس سے اسپس کے لیے میری دلچسپی کم نہیں ہوئی- اس موقع نے مجھے پرجوش کردیا- بگ بینگ تھیوری جیسے شو کی کامیابی نے ایک صدی کے بچوں کو سائنس کی طرف راغب کیا تھا اور اب میں اس میں شامل ہوکر اپنی چھوٹی شراکت داری دے سکوں گی-
ہندوستانی اور یوروپی خلائی ایجنسی ایری اسپس مشینوں کی شروعات کمیونیکیشن سیٹلائٹ جی ایس اے ٹی 30 کو لانچ کرکے کریں گی- سونا روز مرہ کی زندگی میں اسپس اور سائنس کی اہمیت پر بھی بات کریں گی-