سوشل میڈیا کی وجہ سے بگڑا رہی ہے بچوں کی کھانے کی عادتیں

ہیلھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ابھی کچھ دنوں پہلے ہی ایک اسٹیڈی سامنے آئی تھی کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے بچوں اور کم عمر کے بچوں میں بے چینی اور ڈپریشن کے علامت دیکھے ہیں۔ لیکن اب آسٹریلیا میں ہوئی ایک نئی ریسرچ میں پایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بچوں کے کھانے پینے اور سلوک میں گڑبڑی یعنی ڈس آرڈر کی پریشانیاں بڑھ رہی ہے۔ اس میں سب سے بڑا رول اسناپ چیٹ اور انسٹاگرام جیسے میڈیا پلیٹ فارم کی ہے۔ جہاں زیادہ تر تصاویر پوسٹ کی جاتی ہے۔

کھانے پینے ، سوچ اور سلوک میں پائی گئی گڑبڑی

ریسرچ میں پایا گیا کہ لڑکے لڑکیاں جتنے زیادہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جڑے تھے اور جتنے زیادہ وقت وہ ان پر گذارتے تھے، اتنی ہی زیادہ گڑبڑیاں انکے کھانے پینے ، سوچ اور سلوک میں دیکھی گئی۔ آسٹریلیا کی فلائنڈرس یونیورسٹی کے محقق سائمون ولکیش نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بچوں کے کھانے پینے پر پڑنے والے اثر پر تحقیق کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکیٹو رہنے والے بچے

اس تحقیق میں 7ویں اور 8 ویں کلاس میں پڑھنے والے 996 ویسے بچوں کو شامل کیا گیا جو فیس بک، انسٹاگرام، اسناپ چیٹ اور ٹمبلر کسی نہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکٹیو تھے۔ ریسرچ میں 51.7 فیصد لڑکیاں اور 45فیصد لڑکوں کو سلوک میں گڑبڑی پائی گئی۔ اس میں زیادہ تر بچوں میں کہیں وزن نہ بڑھ جائے اس ٹینش کی وجہ سے حد سے زیادہ ورزش کرنے اور کھانا چھوڑنے کی عادت دیکھی گئی۔ 75 فیصد لڑکیاں اور 70 فیصد لڑکوں کا کم سے کم ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ تھا۔

سروے سے ہوا خلاصہ

اس میں 966 نوعمر کو شامل کیا گیا

اس میں 51.7 فیصد لڑکیوں کے سلوک میں گڑبڑی پائی گئی۔

اس میں 45فیصد لڑکوں کا بھی یہی حال

اس میں 75 فیصد لڑکیوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ

اس میں 70 فیصد لڑکوں کے انسٹاگرام پر بھی اکاؤنٹ

کچھ ٹپس: تاکہ بچوں کو نہ لگے فون کی لت

حال ہی میں ایک اور رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہر 4 میں سے ایک نو عمر یا بالغ ایڈلٹ میں اسمارٹ فون کی حد سے زیادہ لت دیکھنے کو ملتی ہے۔ اسمارٹ فون کے استعمال اور سوشل میڈیا کی لت دنوں دن بڑھتی جارہی ہے۔ لہذا بچوں کو اس سے بچانے کے لیے ان ضروری باتوں کو ذہن میں رکھیں ۔ بچوں کے لیے اسکرن ٹائم کو فوکس کریں اور توجہ دیں کہ بچے پورا دن فون، ٹیب لیٹ ، لیپ ٹاپ کا استعمال نہ کریں۔