سمرتی مدھانا چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

اسپورٹس ڈسک،9اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی اوپنر سمرتی مدھانا چوٹ کی وجہ سے افریقہ کے ساتھ ہونے والی ونڈے سیریز سے باہر ہوگئی ہے۔ انکی جگہ مدھیہ پردیش کی پوجا واستراکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 23 سالہ مدھانا کو اتوار کو تربیت کے دوران دائیں پیر کی انگلی میں فیکچر ہوگیا تھا۔ اسکی وجہ سے وہ اس سیریز سے باہر ہوگئی ہے۔

ہندوستانی خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈبلیو وی رمن نے کہا کہ مدھانا کی واپسی بنگلور میں قومی کرکٹ اکیڈمی میں انکی چوٹ میں سدھار پر انحصار کرے گا۔ انہوں نے کہا، یہ ایک چھوٹا فیکچر ہے۔ انکی واپسی کا وقت طے کرنا مشکل ہے کیونکہ ابھی ایم آر آئی نہیں ہوا ہے۔ سوجن ہے اور ایم آر آئی کے لیے سوجن کا کم ہونا ضروری ہے۔ اسکے بعد ہی انکی حالت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان متالی راج نے کہا کہ مدھانا کی عدم موجودگی میں دیگر کھلاڑیوں کو بہتر مظاہرے کرنے کا موقع ملے گا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ چہارشنبہ کو کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہا، وہ(مدھانا) ایک تجربہ کار کھلاڑی ہے۔ لیکن دگر کھلاڑیوں نے گھریلو میچوں میں بہت رن بنائے ہیں۔