سمرتی مدھانا سب سے تیز دو ہزار رن بناکر بنائی تاریخ، گنگولی اور ویراٹ کوہلی کو چھوڑا پیچھے

اینٹیگوا،7نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی زبردست اوپنر سمرتی مدھانا نے ویسٹ انڈیز میں کھیلتے ہوئے تاریخ بنائی۔ وہ ونڈے کرکٹ میں سب سے تیز 2 ہزار رن پورا کرنے والی ہندوستانی خاتون بن گئی ہے۔ اس معاملے میں کپتان ویراٹ کوہلی سے بھی آگے نکل گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہی ون ڈے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں زبردست نصف سنچری بنائی، اس میچ میں انہوں نے ٹیم انڈیا کے جیت کی بنیاد رکھی اور ساتھ ہی ونڈے میں سب سے تیز دو ہزار رن بنانے والی ہندوستانی خاتون بھی بنی۔ ہندوستان میں سمرتی مدھانا کے 63 گیند پر کھیلی گئی 74 رن کی شاندار انگیز کے دم پر تیسرے ونڈے میں 6 وکٹ سے جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز پر ہندوستانی ٹیم 1-2 سے آگے ہوگئی۔

سمرتی مدھانا نے بنائی تاریخ
ہندوستان کی طرف سے سمرتی مدھانا ونڈے میں سب سے زیادہ تیز دو ہزار رن بنانے والی دوسری ہندوستانی کرکٹر بن گئی ہے۔ 23 سال کی سمرتی مدھانا نے صرف 51 انگیزوں میں اپنے دو ہزار رن پورے کیے۔ ہندوستان کی طرف سے سب سے تیز دو ہزار ونڈے رن بنانے کا ریکارڈ بائیں ہاتھ کے اوپنر شیکھر دھون کے نام ہے۔ انہوں نے 48 انگیزوں میں یہ کارنامہ کیا ہے۔

وہیں سابق کپتان سورو گنگولی اور موجودہ کپتان ویراٹ کوہلی اس معاملے میں دو انگیز پچھے رہے۔ گنگولی نے 52 جبکہ ویراٹ نے اپنے دو ہزار ونڈے رن 53 انگیز میں بنائے تھے۔ سب سے تیز دو ہزار رن پورا کرنے کا ونڈے ریکارڈ سابق جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ (40 انگیز) کے نام ہے۔ خواتین کرکٹ میں آسٹریلیا کی کھلاڑی بیلنڈا کلارک اور مگ لیننگ اس معاملے میں سب سے آگے ہیں۔ بیلنڈا نے 41 اور لیننگ نے 45 انگیز میں یہ کارنامہ کیا ہے۔

ہندوستان نے جیتا ونڈے سیریز
دو میچوں کی ونڈے سیریز میں ہندوستان نے پہلے میچ میں پچھڑنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت حاصل کرکے برابری کی تھی۔ تیسرے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کے سامنے 195 رن کا ہدف رکھا تھا۔ ہندوستان نے صرف 4 وکٹ کے نقصان پر 42.1 اوور میں جیت کا ہدف حاصل کر کے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ۔