موبائل کو رات میں ایسے رکھنے سے سیکس لائف ہورہی ہے خراب، جنسی صلاحیت ہوجاتی ہے کم

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون کا استعمال زیادہ کرنے سے ہمارے ذہن کی حالت متاثر ہورہی ہے۔ اب اسکا اثر لوگوں کے جنسی زندگی (سیکس لائف) پر پڑنے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ ایک نئی تحقیق کی رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔ مراقش کے کاسا بلانکا میں شیخ خلیفہ بن زاید انٹرنیشنل یونیورسٹی ہاسپٹل کے جنسی صحت کے شعبہ نے خلاصہ کیا ہے کہ مطالعے کے دائرے کار میں شامل کیے گئے تقریبا 60 فیصدی لوگوں نے اسمارٹ کی وجہ اپنے جنسی زندگی میں آئے پریشانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

مراقش ورلڈ نیوز کی جمعرات کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق سائنسی مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سبھی 600 شرکا کے پاس اسمارٹ فون تھے اور ان میں سے 92 فیصد لوگوں نے اسے رات میں استعمال کرنے کی بات کا اعتراف کیا۔
ان میں صرف 18 فیصدی لوگوں نے اپنے فون کو بیڈ روم میں فلائٹ موڈ میں رکھنے کی بات کہی۔ تحقیق میں پایا گیا کہ اسمارٹ فون نے 20 سے 45 سال کے عمر کے بالغوں کو منفی طور پر متاثر کیا۔ جس میں 60 فیصدی نے کہا کہ فون نے انکی جنسی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔
رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ تقریبا 50 فیصدی لوگوں نے سیکس لائف کے بہتر نہیں ہونے کی بات کہی۔ کیونکہ انہوں نے لمبے وقت تک اسمارٹ فون کا استعمال کیا۔

امریکہ کی ایک کمپنی شورکال کے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا تین۔چوتھائی لوگوں نے مانا کہ وہ رات میں اپنے بستر پر یا اسکے بغل میں اپنے اسمارٹ فون کو رکھ کر سوتے ہیں جو لوگ اپنے پاس فون رکھ کر سوتے ہیں، انہوں نے ڈیوائس سے دور ہونے پر ڈر یا فکر محسوس کرنے کی بات کہی۔

تحقیق میں شامل شرکا میں سے ایک تہائی نے مانا کہ آنے والی فون کالس کا جواب دینے کی مجبوری سے بھی سیکس میں رکاوٹ پہنچتی ہے۔