چلی،18نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چلی کی سنگر مون گریمی ایوارڈ شو کے دوران ٹاپ لیس ہوگئی۔ ایسا انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت میں کیا ہے۔
لاس ویگاس میں جب 36 سال کی گلوکارہ اور نغمہ کار مون لافیرٹ ریڈ کارپٹ پر ایوارڈ تقریب میں آئی تو انہوں نے چلی میں پولیس کی بربریت کے خلاف خاموشی سے اپنے حمایت کا اظہار کیا۔
ریڈ کارپٹ پر چلتی ہوئی ایک جگہ مون لافیرٹ ٹہر گئی اور انہوں نے کالی جیکٹ اتاری اور اپنے چھاتی پر لکھا دیکھا۔ چلی میں وہ عصمت ریزی، تشدد کرنے کے ساتھ لوگوں کو مار رہے ہیں۔ چلی میں لگے ایک مہینے سے زیادہ وقت سے حکومت کی غفلت اور معاشی عدم مساوات کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔
ان احتجاجوں میں 20 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ان میں سے پانچ کی موت سیکوریٹی فورسز کے ہاتھوں ہوئی ہے۔ سیکوریٹی فورسز پر ہراساں ، ریپ اور تشدد کو بھڑکانے کے سنگین الزام ہے۔
پولیس کی طر ف سے پیلٹ گن کے استعمال کی وجہ سے سیکنڑوں لوگوں نے اپنی آنکھیں گنوا دی ہے۔ ہزاروں لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ حالانکہ انہیں بعد میں رہا کردیا گیا۔