شیوتا تیواری نے اپنے دوسرے شوہر پر بھی لگائے گھریلو تشدد کےالزام

نئی دہلی،12 اگسٹ(ایجنسی) مشہور ٹی وی اداکارہ شیوتا تیواری نے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات لگائے ہیں۔ شیوتا کے ساتھ ایسا دوسری بار ہورہا ہے۔ 2007 میں شیوتا تیواری نےراجا چودھری سے گھریلو تشدد اور ماپیٹ کی وجہ سے طلاق لے لیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے 2013 میں ابھینو کوہلی سے شادی کی تھی ۔ اب ایک بار پھر شیوتا تیواری گھریلو تششد کے شکار ہونے کی بات کررہی ہے۔ اسپاٹ بوائے کی رپورٹ کے مطابق قریب ایک سال سے شیوتا تیواری اور انکے شوہر کے درمیان تنازعہ چل رہے تھے۔ حالانکہ اداکارہ نے چپ رہنا ہی بہتر سمجھا۔ لیکن حال ہی میں ہوئے جھگڑے میں ابھینو نے شیوتا کی بیٹی پلک کو تھپڑ مار دیا۔ جسکے بعد شیوتا چپ نہیں رہی۔
سیریل کسوٹی زندگی سے فیمس ہوئی اداکارہ شیوتا نے پولیس کو بتایا کہ شراب کے نشے میں انکے شوہر یعنی ابھنیو کوہلی نے یہ سب کیا۔ دیر رات قریب ایک بجے پولیس ابھینو کو پاس کے پولیس اسٹیشن لے گئی اور وہاں چار گھنٹے تک رکھا۔ شیوتا نے اپنے شوہر کے خلاف بیٹی کو غیر مناسب الفاظ کہنے کا الزام لگایا۔ شیوتا نے ابھینو پر الزام لگایا کہ وہ پلک کو لیکر فحش تبصرے کرتے تھا۔