شیوتا تیواری کی ٹی وی سیریل سے واپسی

فلمی ڈسک،25ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کی، میں اپنی بہو کے رول کے لیے جانی جانے والی اور بگ باس کی فاتح اداکارہ شیوتا تیواری تین سال بعد ٹی وی کی دنیا میں واپس آئی ہیں- شیوتا تیواری ایک پنجابی کردار میں “میرے ڈیڈ کی دلہن” میں نظر آئیں گی- یہ سیریل سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔

شیوتا تیواری نے کہا، میں تین سال بعد ٹی وی اسکرین پر لوٹ رہی ہوں، اور میں اپنے کم بیک شو کے لیے میرے ڈیڈ کی دلہن، کو منتخب کیا ہے- اس میں جو کردار ادا کررہی ہوں، وہ الگ طرح کا ہے- اس میں بہت سارے جذبات ہے، ساتھ ہی وہ خوش مزاج بھی ہے-

یاد دلادیں کہ شیوتا تیواری اور انکی بیٹی پلک تیواری گذشتہ دنوں گھریلوں تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے- شیوتا نے اپنے سوتیلے شوہر ابھینو کوہلی پر مارپیٹ کا الزام لگایا تھا-