ٹی وی ڈسک،21جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ شیوتا باسو پرساد نے تقریبا ایک سال پہلے خفیہ شادی کی تھی مگر شادی کے ایک سال بعد شوہر سے الگ ہونے کا فیصلہ لیا، انہوں نے کچھ وقت پہلے ہی اس بارے میں بتایا تھا، اب اداکارہ نے بتادیا ہے کہ انہوں ے اور انکے شوہر روہت متل نے طلاق کے لیے فائل کردیا ہے-
کامیڈی فلم اداکارہ شیوتا باسو پرساد نے کچھ وقت پہلے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرکے شوہر روہت سے الگ ہونے کا اناؤنسمنٹ کیا تھا، انہوں نے اس دوران بتایا تھا کہ کپل نے آپسی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ لیا ہے- اب انہوں نے اس پر پھر سے بات کی ہے- شیوتا نے کہا- ہاں ہم نے طلاق کے لیے عرضی دائر کردی ہے- اسکے علاوہ شیوتا نے اس سوال کا بھی جواب دیا ہے کہ انہوں نے شادی کے ٹھیک ایک سال بعد طلاق کیوں لیا-
روہت اور میں کافی فرینڈلی ہے- جیسا کہ میں نے پہلے بھیاس بات کی معلومات شیئر کی تھی کہ ہم دونوں نے آپسی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ لیا ہے-
انہوں نے کہا کہ میرے ایکٹنگ کیریئر میں روہت نے کافی مدد کی ہے- اس بات کے لیے میں انکی فین ہوں، وہ ایک شاندار فلم میکر ہے- مجھے امید ہے کہ ہم کبھی ساتھ میں بھی کام کریں گے- ہم 5 سالوں تک پیارے تعلقات میں رہے، اب ہم نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ لیا ہے مگر ہم اسکے باوجود بھی ہمیشہ دوست کی طرح رہیں گے-
غور طلب ہے کہ شیوتا نے پچھلے سال 13 ڈسمبر 2018 کو فلم ساز روہت متل سے خفیہ شادی کی تھی- انکی شادی پونے میں بنگالی رسم و رواج سے ہوئی تھی- شادی کے بعد بنگالی لباس میں دونوں کی تصویر بھی سامنے آئی تھی-
بتادیں کہ شویتا باسو پرساد کی پیدائش جمشید پور، بہار میں 11جنوری 1991 کو ہوئی انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ ہندی فلم سے کیا، اسکے بعد وہ تلگو ، بنگالی اور تامل سینما میں اہم رول میں دیکھی-انہوں نے فلم مکڑی سے اپنا کیریئر شروع کیا-