فلمی ڈسک،27ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم شعلے جیسی تاریخی فلم کے ہدایت کار رمیش سپی کی اگلی فلم شملہ مرچی، کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- چونکانے والی بات یہ ہے کہ شعلے، شان، ساگر جیسی فلموں میں اپنے ہدایتکاری کا جلوہ دیکھا چکے رمیش سپی 25 سال بعد پھر سے کوئی فلم لیکر آرہے ہیں- اور ٹریلر میں ہیمامالینی پھر سے اپنے بسنتی والے انداز میں دیکھائی دے رہی ہے- لیکن 71 سال کی ہوچکی ہیما مالینی کے کردار کو راجکمار راؤ کے کردار سے پیار ہوجاتا ہے- مزیدار بات یہ ہے کہ ہیمامالینی کی بیٹی بھی اسی لڑکے سے پیار کرتی ہے-
شملہ مرچی، کا ٹریلر لوگوں کو بہت پسند آرہا ہے- اسکی وجہ راجکما راؤ یا راکل پریت سنگھ سے ذیادہ ہیما مالینی ہے- اس فلم میں شکتی کپور بھی لیڈ رول میں نظر آئیں گے- سالوں بعد شعلے کی بسنتی بالکل اپنے اسی انداز میں واپس ہوئی ہے- اصل میں سنگل مدر کی کہانی ہے، اس سنگل مدر کا کردار ہیما مالینی نبھا رہی ہے- وہ کافی مایاوس رہتی تھی، لیکن اسکی بیٹی نے اسے خوش رہنے کے لیے کہا، تبھی ایک دن انہیں ایک لڑکے کا لو لیٹر ملا- یہ لو لیٹر انکی بیٹی کے لیے تھا، لیکن اس پر نام نہ ہونے کی وجہ سے ہیما مالینی اسے خود کے لی مان بیٹھی-یہ فلم 3 جنوری کو ریلیز ہوگیہیما مالینی 2020 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم والیمائی سپر اسٹار اجیت کمار کی ماں کا کردار بھی نبھائیں گی۔