اشتہار کے لیے شلپا شیٹی کو آفر ہوئے 10 کروڑ کی پیش کش

ممبئی/17اگسٹ(ایجنسی) فیٹنس آئیکن شلپا شیٹی اپنی صحت کو لیکر کافی محتاط رہتی ہے۔ وہ اپنی ڈائٹ کا پورا خیال رکھتی ہے۔ وہ ریگولر ورک آوٹ کرتی ہے۔ شلپا شیٹی نے کچھ وقت پہلے ہی اپنا فیٹنس ایپ لانچ کیا ہے۔ اب خبریں ہیں کہ شلپا شیٹی کو ایک سلمنگ پل کا اشہتار آفر کیا گیا تھا جسکے لیے انہیں 10 کروڑ آفر ہوئے تھے۔ لیکن شلپا نے اشتہار کرنے سے منع کردیا۔

بالی ووڈ لائف کی خبر کے مطابق ایک ایورویدک کمپنی نے حال ہی میں شلپا شیٹی کو ایک سلمنگ پل کے اشتہار کے لیے 10 کروڑ روپے کی پیش کش کی تھی۔ حالانکہ اداکارہ نے اس  پیش کش کو قبول کرنے منع کردیا۔

مڈ ڈے سے بات چیت میں شلپا نے کہا، میں کچھ ایسا نہیں فروخت سکتی، جس پر مجھے یقین نہ ہو، جب پلس اور فیڈ ڈائٹس فوری نتائج کا دعوی کرتی ہے، تو وہ لبھوانا ہوسکتا ہے۔ لیکن کچھ بھی اپنی مرضی اور صحیح کھانے کو شکست نہیں دے سکتا۔ لمبے وقت سے لائف اسٹائل موڈیفیکشن بہتر کام کرتا ہے۔

ورک فرنٹ پر شلپا شیٹی آخری بار سنی ، بابی دیول اور دھرمیندر کی فلم میں نظر آئی تھی۔ اسکے بعد شلپا نے کئی فلموں کے اسپیشل انٹری دی ہے۔ فی الحال وہ بالی ووڈ سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔ ایسی خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی بالی ووڈ میں کم بیک کرنے والی ہے۔