فلمی ڈسک،16اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایک دور تھا جب اکثر بالی ووڈ اداکارؤں کے درمیان جھگڑوں کی خبریں سننے کو ملتی تھی- لیکن اب بالی ووڈ اداکارؤں کے درمیان کی دوستی سرخیوں بٹوررہی ہیں- کچھ ایسا ہی ہوا جب بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کندرا نے اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کی-
شلپا نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لڑکیاں طنز یا ہنسی مذاق ، سنشائن اور کلر جوولائن کی بنی ہوتی ہے- شلپا نے پیر کو انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی- جس میں یہ دونوں اداکارائیں کمیرے کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہوئے نظر آرہی ہیں-
اس کے کپشن میں شلپا نے لکھا، سبھی لڑکیاں سنگر، اسپائس اور ساری اچھی چیزوں سے نہیں بنتی ہے- کچھ لڑکیاں طنز ، ہنسی مذاق ، سنشائن اور کلر جوولائن کی بنی ہوتی ہے-
اب ان دو اسٹارس کو ایک ساتھ دیکھر کر انکے فینس لگاتار تبصرے کررہے ہیں- کئی لوگوں نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کی خوبصورتی کو ٹکر دے رہی ہیں- تو کسی نے پوچھا کہ ساتھ میں کب کام کریں گے-
وہیں ، مگر کام کی بات کریں تو 44 سالہ شلپا شبیر خان کی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم نکماں سے فلم انڈسٹری میں واپسی کررہی ہیں- بتادیں کہ شلپا ، کرینہ کے ریڈیو شو واٹ ویمن وانٹ کے دوسرے سیزن کی گیسٹ تھی-