فلمی ڈسک،21جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شلپا شیٹی کندرا اور انکے شوہر راج کندرا کو سال 2019 کے چیمپیئن آف چینج ایوارڈ سے نوازا، دونوں کو یہ ایوراڈ سوچھ بھارت کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ملا ہے۔ پیر کو دہلی میں ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے شلپا کو اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔شلپا نے ایوارڈ ملنے پر کہا، میں یہ ایوراڈ پا کر بہت فخر محسوس کررہی ہوں۔ اپنے ملک کو سوچھ رکھنا ہر شہری کا کام ہے۔ جب ہم اپنا گھر صاف رکھتے ہیں تو ملک کا کیوں نہیں۔
شلپا نے آگے کہا، اس سال میں نے 480 پودے لگائے ہیں۔ ویسے یہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ ہم صرف ابھی کے لیے نہیں بلکہ مستقبل کے بارے میں بھی سوچے، سوچھتا دماغ سے شروع ہوتی ہے۔
شلپا کی پروفیشنل لائف کی باتت کریں تو جلد ہی وہ ہنگامہ 2 میں نظر آنے والی ہے۔ پریا درشن کی طرف سے ڈائریکٹ اس فلم میں پریش راول، میزان جعفری لیڈ رول میں ہے۔ اسکے علاوہ شلپا فلم نکما میں بھی نظر آنے والی ہے۔ اس فلم میں شلپا کے ساتھ ابھیمنیو دسانی اور شیرلی ستیا لیڈ رول میں ہے-