کم عمر سے ہی ریتک روشن کو پسند کرتی ہے کوریوگرافر شکتی موہن

فلمی ڈسک،15جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کوریوگراف اور اداکارہ شکتی موہن کاکہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار رتیک روشن انکے پسندیدہ ڈانسرس میں سے ایک ہے اور ساتھ ہی وہ انکے ٹین ایج کرش بھی ہے- اسکے ساتھ ہی شکتی موہن نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ ریتک روشن کے ساتھ کام کرنے چاہتی ہے-

شکتی نے بتایا کہ فلم کہو نہ پیار ہے، جب ریلیز ہوئی تھی تب سے وہ میرے کرش رہے ہیں- جب وہ ڈانس پلس (شکتی شو کے کپتانوں میں سے ایک تھی) کے سیٹ پر آئے تھے، تب میرے آنکھوں میں آنسو تھے، انکے ساتھ ملاقات کرکے میں جذباتی ہوگئی- اسکے بعد میں نے انکے ساتھ ڈانس کیا- وہ میرے کم عمر کے کرش ہے-

شکتی نے آگے کہا کہ میں انکے ساتھ کام کرنا اس لیے بھی پسند کرونگی کیونکہ وہ ڈانس کی ہر باریکیوں میں کافی پرفیکٹ ہے- ہماری فلموں میں کئی فنکار ڈانس کرتے ہیں کیونکہ یہ کہانی کا ایک حصہ ہوتا ہے، لیکن بات ریتک کی آتی ہے تو وہ غضب کے ہے- شکتی جلد ہی اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں دیکھائی دیں گی- اس میں وہ غضب کا ڈانس کرتی دیکھائیں گی-

پچھلے سال ریتک روشن سپر 30 اور وار فلم میں دیکھائی دئیے تھے- دونوں ہی فلموں نے باکس آفس پر شاندار مظاہرہ کیا تھا- شکتی موہن کی بات کریں تو انہوں نے شو ڈانس انڈیا ڈانس سے پہچان بنائی- وہ ڈانس انڈیا ڈانس کی فاتح رہی ہے-