کان سے پانی نکالنے کے لیے نہ جھٹکے سر، برین ہیمرج کا خطرہ

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کان میں پانی بھر جانے پر ہم زیادہ تر لوگ اپنا سر جھٹک کر پانی کو نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ویسے تو اگر پانی کان میں جمع رہ جائے و اس سے نہ صرف کان میں انفیکشن ہوسکتا ہے۔ لیکن سر جھٹک کر کان سے پانی نکلالنے کا یہ طریقہ آپ کے جسم کے لیے اور بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک اسٹیڈی میں یہ بات کہی گئی ہے۔

چھوٹے بچوں کے دماغ کو نقصان

امریکہ کے کارنیل یونیورسٹی اور ورجینیا ٹیک یوینورسٹی کے محققین کی مشترکہ طور سے ایک نئی اسٹیڈی کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کان میں پھنسے پانی کو نکالنے کے لیے اگر سر کو زور سے جھٹکا جائے تو اس سے چھوٹے بچوں کے دماع کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس اسٹیڈی کے نتائج کو امریکن فزیکل سوسائٹی کے ڈویژن آف فیلڈ ڈائنامکس کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے۔