شبانہ اعظمی کی والدہ اداکارہ شوکت اعظمی کا انتقال

فلمی ڈسک، 23نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اردو کی مشہور شاعر اور گیت کار کیفی اعظمی کی بیوی اور مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کی ماں اداکارہ شوکت اعظمی کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ اعظمی کی نماز جنازہ اور تدفین ہفتہ کو ممبئی میں کی گئی۔
وہ 93 سال کی تھی اور بڑھتی عمر سے متعلق بیماریوں سے متاثر تھی۔ انہیں ممبئی کے کوکیلابین ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ لیکن کچھ دنوں پہلے انہیں چھوٹی دے دی گئی تھی۔

شوکت اعظمی کی دیکھ بھال انکی بیٹی شبانہ اعظمی اور بیٹا بابا اعظمی نے کی۔ بابا اعظمی ہندی فلموں میں ایک مایہ ناز سینما ٹوگرافر ہے۔

شوکت اعظمی کے آخری دیدار اور انہیں خراج عقیدت کرنے کے لیے ہفتہ کی صبح سے ہی انکے گھر پر بالی ووڈ کی ہستیوں کا ہجوم لگا رہا۔

شوکت اعظمی کے پوتی اداکارہ تبو نے اپنے اظہار تعزیت کیا اور ماڈل و اداکارہ سویامی کھیر (شبانہ اعظمی کی بھتیجی) نے بھی اس افسوسناک واقعہ پر سوگ منایا۔ اور ڈیزائنر منیش ملہوترا سمیت کئی ہستیوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
شوکت اعظمی کیفی کے نام سے بھی جانی جانے والی ، اعظمی کو امراؤ جان، بازار، سلام بممبئی جیسی یادگار فلموں میں کام کے لیے جاناجاتا ہے۔